• news

;;;وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ائرچیف اور افغان سفیر کی ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیل وال نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان معاشی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان زیادہ معاشی تعاون سے نہ صرف دونوں ملکوں کو فائدہ ہو گا بلکہ علاقائی تعاون اور تجارت میں اضافہ ہو گا۔ افغان سفیر نے کہا کہ پاک افغان مشترکہ معاشی کمشن کا اجلاس ہونا ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ اجلاس ستمبر میں کابل میں منعقد کیا جائے۔ وزیر خزانہ نے تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اجلاس ستمبر میں ہو گا اور تاریخ باہمی سہولت دیکھ کر طے کر لی جائے گی۔ دریں اثناءفضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل سہیل امان نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے جاری اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ وزیر خزانہ نے آپریشن ضرب عضب میں فضائیہ کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این حکومت کی اولین ترجیح دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
اسحاق ڈار/ ملاقاتیں

ای پیپر-دی نیشن