• news

قطر نے80 ممالک کے لئے ویزا فری سکیم متعارف کرا دی۔ اطلاق فوری ہو گا

دوحا (نوائے وقت رپورٹ + آن لائن) قطر نے80 ممالک کے لئے ویزا فری سکیم متعارف کرا دی۔ اطلاق فوری ہو گا۔ سکیم میں یورپی یونین، مغربی ممالک، لاطینی امریکہ، امریکہ، بھارت، کینیڈا، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لیڈ اور ایشیائی ممالک شامل ہیں۔ قطری حکام کے مطابق ویزا فری سکیم قطر کو خطے میں آزاد ترین ملک بنا دے گی۔ قطر نے3 اگست کو پہلی بار غیر ملکیوں کو شہریت دینے کااعلان بھی کیا تھا۔ ادھر بحرین اور متحدہ امارات نے قطر کےلئے ہنگامی فضائی راہداریاں کھولنے کی منظوری دے دی۔ قطری ائر لائنز کے طیارے فائدہ اٹھائیں گے۔ دوسری فضائی کمپنیوں کو بھی مطلع کر دیا گیا۔ عالمی شہری ہوابازی کے ترجمان نے کہا صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں قطر بحران حل کرنے کے لئےخطے میں سفارتی کوششیں تنیز، امیر کویٹ نے شاہ سلمان کو خط پہنچا دیا، کویتی نمائندے نے مصر کا دورہ مکمل کر لیا جب کہ امریکی نمائندے بھی کویت پہنچ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن