سانگلہ ہل: 2 موٹر سائیکلوں‘ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم‘ 3سالہ بچی سمیت 3افراد جاں بحق‘ 4زخمی
سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) بھلیر روڈ پر2 موٹر سائیکلوں‘ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں 3سالہ بچی،اسکے بھائی ٹریفک سارجنٹ افتخار احمد سدھوکے بیٹے سمیت3افراد جاں بحق ہو گئے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی امداد کے بعد6زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا تھا،جن میں سے3افراد دم توڑ گئے،،بتایا گیا ہے بھلیر روڈ ٹریفک سارجنٹ افتخار احمد کا بیٹا ذیشان افتخار اسکے ساتھی داﺅد حسین غونیر موٹر سائیکل پر گاﺅں چک 121 ڈوگری جا رہے تھے، سامنے سے حمزہ نعیم، اسکی والدہ فوزیہ کوثر اور3سالہ بہن اقرا شہزادی بھی موٹر سائیکل پر آرہے تھے کہ دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں اسی دوران تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بھی ان پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر ریسکیو کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی،ایک زخمی کوطبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ 6 زخمیوں کو فیصل آباد منتقل کر دیا گیا تھا ،فیصل آباد میں ٹریفک سارجنٹ افتخار احمد کا بیٹا ذیشان افتخار، محمد نعیم کا بیٹا حمزہ نعیم اور اسکی 3 سالہ بہن اقرا شہزادی دم توڑ گئی جبکہ 3 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
3 جاں بحق