امریکی جزیرے گوام کو میزائل سے نشانہ بنانے کے بارے میں غور کر رہا ہے شمالی کوریا
پیانگ یانگ(آن لائن)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی جزیرے گوام کو میزائل سے نشانہ بنانے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد آیا کہ شمالی کوریا کو 'آگ اور غصے' کا سامنا کرنا ہوگا۔شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی سی این اے نے کہا کہ وہ گوام پر درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ داغنے کے منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ایک نیوز ایجنسی نے کہا شمالی کوریا گوام کے پاس کے علاقوں کو حصار میں لینے والی آگ کے منصوبے کے بارے میں غور کر رہا ہے۔خیال رہے کہ گوام میں امریکہ کے جنگی بمبار طیارے تعینات ہیں اور حالیہ دنوں ان کے درمیان شدید قسم کی بیان بازیوں کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا حالات کشیدہ ہو سکتے ہیں‘ امریکی اور شمالی کوریا دھمکیوں سے گریز کریں‘ امریکی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ نے میزائل پر نصب ہونیوالا وار ہیڈ بنا لیا یہ بہت کم جگہ گھیراتا ہے۔ ٹیلر من نے کہا ٹرمپ نے پیغام بھیجا ہے جسے کم جونگ ان سمجھ سکتے ہیں
شمالی کوریا