• news

ننکانہ صاحب: زمیندار کے ہاتھوں آگ لگنے سے جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) لین دین کے تنازعہ پر مبینہ طور پر آگ لگنے سے جھلسنے والی خاتون تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل گاﺅں چک نمبر 18گ ب کے زمیندار حنیف نے بیٹے اور ایک ساتھی کی مدد سے مبینہ طور پر اپنے ملازم محمد اسلم کی اہلیہ فوزیہ بی بی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی جس کے نتیجہ میں فوزیہ بی بی طرح جھلس گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا جہاں پر وہ تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی یاد رہے کہ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب نے محمد اسلم کی مدعیت میں محمد حنیف اس کے بیٹے نوید اور نامعلوم ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے محمد حنیف اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ملزمان کا موقف ہے کہ ہم نے فوزیہ بی بی کو آگ نہیں لگائی بلکہ اس نے خودسوزی کرنے کے لئے خود کو آگ لگائی تھی۔
دم توڑ گئی

ای پیپر-دی نیشن