لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ہسپتال سے گھر منتقل
ممبئی (نیٹ نیوز) معروف بولی وڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت میں بہتری کے باعث گھر سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دلیپ کمار کو 2 اگست کو کڈنی اور پیشاب کی نلی میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں دوران علاج ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔دلیپ کمار کو ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد ازاں انہیں 6 اگست کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے خبر دی تھی کہ دلیپ کمار کو پیشاب کی نلی اور کڈنی میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں سانس لینے میں مشکلات درپیش آ رہی تھیں۔مسلسل ایک ہفتے تک علاج میں رہنے کے دوران دلیپ کمار کو بخار بھی ہوگیا تھا، جب کہ ان کی بڑھتی عمر کے پیش نظر انہیں آئی سی یو منتقل کرکے ان کا علاج کیا گیا، تاہم 9 اگست کی شام انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
دلیپ کمار