گھریلو ناچاقی، بیروزگاری: 2 خواتین سمیت 5 افراد کی خودکشی، ایک کی حالت نازک
لاہور (نامہ نگار/نمائندگان) لاہور سمیت مختلف شہروں میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 5 افراد نے زندگی ختم کرلی جبکہ نوجوان کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں 18 سالہ عدیل نے میٹرک کے امتحان میں دوبارہ فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے فوری ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا جبکہ ہنجروال میں 30 سالہ نوجوان منور نے بیروزگاری سے تنگ کر زہریلی گولیاں کھالیں۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں ساہیوال میں 18سالہ غلام مصطفی نے والدین سے جھگڑے پر زہر نگل لیا۔ سمبڑیال 22 سالہ فضیلت نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ مصطفی آباد/ للیانی کے نواحی گا¶ں دفتوہ کے یونس کی جواں سالہ لڑکی نے بہن سے جھگڑ ے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ قصور میں کوٹ عثمان خان کے 55 سالہ عبدالحفیظ کا بے روزگاری کے باعث اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا جس پر گزشتہ روز گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔
خودکشیاں