طاہر القادری کی طبیعت نا ساز ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا کل پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے
لاہور (اے این این+خصوصی نامہ نگار)مسلسل سفر کے باعث سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت رات گئے ناساز ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری منگل کو کینیڈا سے لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے ناصر باغ میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔ مسلسل سفر اور مصروفیات کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فیملی ڈاکٹر کے مطابق 30 گھنٹے مسلسل سفر کے باعث ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت خراب ہوئی، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کل (جمعہ) پریس کانفرنس کریں گے۔ عوامی تحریک کے مطابق پریس کانفرنس میں ڈاکٹر طاہرالقادری اہم اعلان بھی کریں گے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اعلان ملکی سیاست کو نئے رخ پر ڈال دے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تاریخی استقبال اور جلسے نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔
طاہر القادری