;;;;پاکستانی زرمبادلہ بھیج کر ملک کی خدمت کررہے ہیں: بلاول بھٹو
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری سے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین اینڈریو ےانی،عاصم رشید راجہ، نجابت حسین چوہدری نے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات اور سمندر پار پاکستانیوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لئے خدمات کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے ہر شہری کو پاسپورٹ بنوانے کا حق دیا تھا۔ آج دنیا بھر میں پاکستانی آباد ہیں اورزر مبادلہ بھیج کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
بلاول