• news

مرہٹہ برادری کا مودی سرکارکے خلاف خاموش احتجاجی مارچ، لاکھوں افراد کی شرکت

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں مرہٹہ برادری مودی سرکار کی ناانصافیوں اور زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، لاکھوں افراد اپنے حقوق اور ملازمتوں میں کوٹے کا مطالبہ کر دیا۔ ممبئی میں مرہٹہ برادری کی جانب سے خاموش مارچ کیا گیا۔ تعلیمی کوٹے، روزگار اور ظلم و زیادتی مخالف قانون میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے مراٹھا برادری کی جانب سے منعقدہ خاموش مراٹھا کرانتی مارچ پونے پہنچا۔ منتظمین کے مطابق ریلی میں لاکھوں افراد شریک تھے۔کرانتی مین بھی مرہٹہ برادری کی طرف سے جلوس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ریلی کے منتظمین نے کسی طرح کی بھی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے دکانیں، سبزی منڈیاں اور کاروباری ادارے بند رکھے۔

ای پیپر-دی نیشن