بھرتی پر پابندی:5 خواجہ سرا فوجیوں نے ٹرمپ پر مقدمہ کر دیا
واشنگٹن (اے ایف پی) فوج میں بھرتی ہونے پر پابندی عائد کرنے کے بعد جنس تبدیل کرنے والی 5 خواتین فوجیوں نے فیڈرل کورٹ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ٹرمپ، وزیر دفاع جیمز میٹس اور دیگر ملٹری حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ادھر ترجمان پینٹاگان نے اس قانونی عمل پر تبصرے سے گریز کر دیا ہے۔