امریکہ کی سابق وینزویلین صدر شاویز کے بھائی سمیت مزید 9 افراد پر پابندیاں
واشنگٹن (اے ایف پی) جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں سیاسی ابتری عروج پر ہے۔ امریکہ نے سابق صدر ہوگوشاویز اورموجودہ صدر نکولس مادورو کے 8 قریبی افراد پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔محکمہ خزانہ کے سیکرٹری سٹیون منوچن نے کہا مادورو نے غیر قانونی پارلیمنٹ سے حلف لے کر مزید آمریت کا مظاہرہ کیا ہے۔