• news

ملتان: قیدی تشدد کیس‘ جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 ملازمین کیخلاف قتل کا مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی تشدد کیس سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 جیل افسران و اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں بھتہ نہ دینے پر سپرنٹنڈنٹ جیل آصف عظیم اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان سعید نے اہلکاروں مظہر‘ اسلم‘ اشرف اور ارشد کے ذریعے منشیات کے مقدمہ میں ملوث قیدی عبدالرحیم پر وحشیانہ تشدد کروایا تھا جس سے عبدالرحیم ہلاک ہو گیا تھا پولیس تھانہ صدر نے گزشتہ روز قیدی عبدالرحیم کی والدہ حسینہ بیگم کی درخواست پر مذکورہ تمام افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
مقدمہ قتل

ای پیپر-دی نیشن