چینی صوبہ سنکیانگ میں بھی زلزلہ‘ سیچوان میں ہلاکتیں143ہو گئیں‘امدادی کارروائیاں جاری
بیجنگ( اے پی پی+اے ایف پی) چین کے صوبہ سیچوان میں مٹی کے تودے تلے دب کر شدید زلزلے کے نتیجہ میں اموات بڑھ کر143ہو گئی ہیں۔ سنکیانگ صوبہ میں6.3شدت کا زلزلہ آیا، یہ علاقہ سیچوان سے 2ہزار کلو میٹر دور ہے۔اے ایف پی کے مطابق زلزلہ متاثرہ صوبے سیچوان میں امدادی کارکنان متاثرہ عمارتوں میں اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں، لا پتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔