• news

پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسہ کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر پرویز مشرف نے فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے درخواست دائر کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ آل پاکستان مسلم لیگ کو 12 اگست کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی، پرامن جلسے کرنا آئین کے تحت پر شہری کو حق ہے لہٰذا عدالت فیصل آباد میں جلسہ سے متعلق پابندی کا حکم کالعدم قرار دے۔
پرویز مشرف/ جلسہ

ای پیپر-دی نیشن