والی بال : واپڈا نے لاہور ڈویژن کو شکست دیدی
لاہور (سپو رٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم ہال میں والی بال کا مقابلہ ہوا جس میں واپڈا کی این ٹی ڈی سی کی ٹیم نے لاہور ڈویژن کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی،این ٹی ڈی سی کی ٹیم نے پہلی گیم میں لاہور ڈویژن کی ٹیم کو 25-15اور دوسری گیم میں 25-11 سے شکست دی۔این ٹی ڈی سی کے باسط علی مانی کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔