نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکا اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان نہ بھیجنے کااعلان
لاہور (سپو رٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)نیو زی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ الیون میں ہماراکوئی کھلاڑی شرکت نہیں کریگا،ایک لاکھ ڈالرز کی آفر کے باوجود کسی کھلاڑیوں کو ریلیز نہیں کریں گے۔نومنتخب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے بلند وبانگ دعوﺅں کا پول کھلنے لگا ہے انہیں دھچکا نیو زی لینڈکرکٹ بورڈنے دیا جس نے ایک لاکھ ڈالرز کی آفر کے باوجود دورہ پاکستان کیلئے اپنے کسی کرکٹر کو ریلیز کرنے سے انکار کردیا ہے۔نیو زی لینڈ کی جانب سے اٹھایا جانے والا حکم نامہ اور بھی زیادہ پریشان کن بات جس میں کہا گیا ہے کہ جو کرکٹرزسینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں انہیں بھی وارننگ دی جاتی ہے کہ اگر وہ پاکستان جائیں گے تو سکیورٹی کی ذمہ داری ان کی اپنی ہو گی۔واضح رہے کہ لیوک رانچی اور برینڈن میکلم کے نام ورلڈ الیون میں شامل کیے جانے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم اس بار ے میں ابھی تک مصدقہ اطلاعات موصو ل نہیں ہو سکی ہیں۔