• news

بھارت میں کرکٹ پر سٹے بازی قانونی قرار دینے پر غور

دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے لا کمشن کو اختیار دیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کی سٹے بازی کو قانونی شکل دینے کیلئے کام کرے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لا کمشن نے تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو باقاعدہ خطوط لکھ کر تجاویز مانگ لی ہیں جبکہ ساتھ ہی ریاستی کرکٹ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی جانب سے خط کا جواب جلد ازجلد دیا جائے تاکہ رپورٹ تیار کر سکے۔ بھارت عالمی کرکٹ میچز پر سٹے اور جوے کا گڑھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن