شمالی کوریا کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کر رہے ہیں : انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی
لندن (سپورٹس ڈیسک ) انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ونٹر اولمپکس گیمز 2018ءمیں جنوبی کوریا میں ہونگی جس کی وجہ سے شمالی کوریا کی طرف سے پیدا شدہ صورتحال کو قریب سے مانیٹر کیا جارہا ہے ۔امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی ہوئی لفظی جنگ کے بعد جنوبی کوریا میں گیمز کیلئے تیاریاں جاری رہیں گی ۔ شمالی کوریا کو گیمز کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کے باوجود کھلاڑیوں کو شرکت کیلئے اجازت دیدی ہے۔