• news

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اے سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے کولمبو چلے گئے

لاہور (سپو رٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشیئن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کولمبو روانہ ہو گئے۔ کرکٹ کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور انڈر 19 ایشیاءکپ کے وینو پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحفظات بیان کئے جائیں گے، نجم سیٹھی سری لنکن بورڈ کے صدر سے بھی ملاقات کرکے انہیں پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کے چند میچز کو پاکستان میں کرانے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کرینگے۔نجم سیٹھی اجلاس میں ایشیئن رکن ممالک کو پاکستان میں سکیورٹی کے حالات کے بارے میں اعتماد میں لینگے نجم سیٹھی اے سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد 13 اگست کو وطن پہنچیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن