• news

دانیال عزیز سمیت 4 وزراءنے عہدے کا حلف لے لیا‘ تعداد 47ہو گئی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کے مزید 4 ارکان نے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس کے بعد کابینہ کا حجم 47 ارکان تک پہنچ گیا۔ وفاقی کابینہ کے 43 ارکان نے 4 اگست کو ایوان صدر میں حلف اٹھایا تھا تاہم 4 ارکان تقریب کا حصہ نہ بن سکے جنہوں نے آج عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ اس حوالے سے ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے وزراءسے حلف لیا۔ کابینہ میں شامل 2 وفاقی وزراءمیں دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ شامل ہیں جبکہ 2 وزرائے مملکت سید ایاز شاہ شیرازی اور دوستین ڈومکی سے بھی عہدوں کا حلف لیا گیا۔ دانیال عزیز کو نجکاری کا قلم دان دیا گیا ہے۔
4وزرائ/حلف

ای پیپر-دی نیشن