نوازشریف عوام کے دل میں بستے ہیں، پھر وزیراعظم بنیں گے: مسلم لیگ (ن)
لاہور‘ گوجرانوالہ‘راولپنڈی (نمائندہ خصوصی+خصوصی رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا گوجرانوالہ میں تاریخی استقبال ہو گا گوجرانوالہ میں بیٹھ کر ہی نواز شریف نے عدلیہ بحالی کا اعلان سنا تھا پنڈی والے معتدل مزاج اور گوجرنوالہ کے شہری جذباتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے لگائے گئے کیمپوں کے دورہ کے دوران کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ کارکنوں کا جوش وجذبہ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا' سخت حبس کے موسم میں لوگ کتنے دنوں سے باھر کیمپ لگا کر بیٹھے ہیں 'ان کی محبت رائیگاں نہیں جائے گی اور انشاءاللہ میاں نواز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم منتخب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ترقی کے دشمن ہیں وہ باتیں کرتے رہیں ہمارا کارواں چلتا رہے گا۔ سٹی صدر یوتھ ونگ شعیب بٹ کی طرف سے چار بکروں کا صدقہ بھی دیاگیا جبکہ ایم پی اے توفیق بٹ نے موٹر سائیکل ریلی نکال کر کارکنوں کے جوش کو مزید گرمایا۔آن لائن کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان پرویز مشرف کی طرح احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف پر الزام اربوں روپے کا اور نااہلی بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر ہوئی۔نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ دریں اثناءمسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت نے نوازشریف کو تمام الزامات سے باعزت بری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ فقید المثال استقبال اور ریلی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں اُڑ چکی ہیں۔وفاقی وزیر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف عوام کے دلوں میں بسنے والے لیڈر ہیں ¾ مقابلہ شیدا ٹلی ¾ علامہ کینیڈی اور عمران سے ہے ¾ یہاں پر کوئی ناچ گانا نہیں ¾ اپوزیشن کا خفیہ ایجنڈا ہے ۔لوگ نواز شریف کو بتانے آئے ہیں کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر کوئی ناچ گانا نہیں ہے اپوزیشن کا خفیہ ایجنڈا ہے جو کبھی یہودیوں کے ایجنڈے پر چلتی ہے کوئی کینیڈا کا ایجنڈا لے کر آتا ہے۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بسنے والا لیڈر ہے۔دریں اثناء وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی بحالی کیلئے جدوجہد نہیں کر رہے۔ لوگوں نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا۔ عمران نے انتخابات میں 74 لاکھ ووٹ لئے مگر وہ مہرہ بن گئے۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا ہے۔ عدالتی فیصلے پر عوام کی رائے لینا ہمارا حق ہے سکیورٹی کی وجہ سے سفر طویل ہوتا جا رہا ہے ممکن ہے میاں صاحب آج گوجرانوالہ میں قیام کریں۔اسلام آباد سے وقائع نگار خصوصی کے مطابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ انہوں نے پوری زندگی میں کمیٹی چوک میں عوام کا اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پی کے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔ صوبے کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔ عوام نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔
مسلم لیگ (ن)