نوازشریف کی ریلی‘ صحافیوں پر تشدد کے خلاف پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرا دیا
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز نوازشریف کی ریلی میں میڈیا کے نمائندوں پر ہونے والے بدترین تشدد کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ شاہدہ رحمانی‘ عمران ظفر‘ شازیہ مری‘ ڈاکٹر نفیسہ شاہ‘ میر اعجاز جاکھرانی‘ ایاز سومرو اور شازیہ سومرو نے توجہ دلاﺅ نوٹس میں کہا پیپلزپارٹی ایسے واقعات کی بھرپور طریقے سے مذمتی کرتی ہے اور ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ اس اہم مسئلے پر وزیراطلاعات و نشریات کی طرف سے اسمبلی میں فوری جواب دیا جائے۔
توجہ دلاﺅ نوٹس