چھانگا مانگا اور گردونواح دیہات میں بجلی کی مسلسل آٹھ گھنٹے کی بندش نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں
چھانگا مانگا +سرگودھا + خوشاب/جوہر آباد + صفدر آباد +حافظ آباد(نامہ نگاران) چھانگا مانگا اور گردونواح دیہات میں بجلی کی مسلسل آٹھ گھنٹے کی بندش نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث لوگوں کا سانس تک لینا دشوار ہو گیا۔ تمام کاروبار زندگی معطل رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بجلی بند رہی۔ اس دوران لیسکو افسران نے کسی بھی صارف کے فون کو اٹینڈ نہ کیا۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران صفدر آباد کا احتجاج، سرگودھا میں گرمی کے باعث خاتون سمیت2 افراد بے ہوش، خوشاب میں دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا۔ صفدرآباد سے نامہ نگار کے مطابق غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف انجمن تاجران صفدر آباد کا احتجاجی مظاہرہ، لیسکو حکام کے خلاف نعرے بازی۔ انجمن تاجراں صفدرآباد کا اجلاس زیر صدارت حاجی فیض قمر ہوا جس میں عابد ریاض چوہدری، میاں اسلم، حکیم ارشد، امجد فاروق سندھو، ملک سیلم، فیاض چھینہ، شیخ عظیم نواز، نوازش، ملک امجد، شبیر جج نے شرکت کی۔ حاجی فیض نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اسی طرح ہوتی رہی تو ہر شخص بے روزگار ہو جائے گا۔ بجلی نہ ہونے سے ہر آدمی ذہنی مریض بن چکا ہے۔ بعدازاں لیسکو حکام کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں حکومت اور لیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ سرگودھا میں گرمی کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند‘ پرند بھی پریشان ہیں رہی سہی کسر فیسکو نے پوری کردی مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے ہو گیا گزشتہ روز اردو بازار میں جنت نامی خاتون گرمی برداشت نہ کرتے بے ہوش ہوگئی، نوری گیٹ کے قریب استقلال آباد کالونی کا رہائشی عرفان بھی گرمی برداشت نہ کرتے ہوئے بے ہوش ہوگیا۔ گرمی سے گھبرائے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے نہروں کا رخ کرلیا کیونکہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی نہ ہونے سے عوام نہروں میں نہا کر گرمی دور کر رہے ہیں۔خوشاب جوہرآباد سمیت ضلع بھر کے دیہی و شہری علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا۔ شہریوں نے حکومت وقت سے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ آباد مےں گےپکو افسران کی نااہلی سے علی پورفےڈر گذشتہ روز مسلسل 15گھنٹے تک بند رہنے سے شہری گیپکو کےخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ شہرےوں نے شدےد غم وغصہ کا اظہار کرتے کہا کہ علی پورفےڈر پر دن بھر بجلی بند رہنے سے وہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے شدےد گرمی و حبس نے انہےں نڈھال کردےا۔ اگر کسی علاقہ مےں ٹرانسفارمر جل جائے تو کئی کئی روز وہ تبدےل نہےں کےا جاتا۔ عوام لےگی حکومت اور گےپکو افسران کو کوسنے پر مجبو ر ہوگئے ہےں۔ انہوں نے مطالبہ کےا کہ حافظ آباد مےں بجلی کے بگڑتے نظام اور آئے روز فےڈروں کی بندش کا سخت نوٹس لےکر شہرےوںکی مشکلات کا اذالہ کےا جائے۔ دوسری طرف گیپکو ذرائع نے بتاےا کہ گرڈاسٹےشن چک چٹھہ مےں مےن کےبل کے جل جانے سے مسلسل بجلی بند ہے۔
لوڈشیڈنگ