مشرف کو فیصل آباد میں جلسہ کی اجازت لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کےخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ فاضل عدالت نے سرکاری وکیل کی طرف سے جلسے کی اجا زت دینے کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ مشرف کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آل پاکستان مسلم لیگ کو کل 12اگست کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ضلعی انتظامیہ نے صاف انکار کردیا ہے، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز مشرف کو جلسے کی اجازت دیدی گئی ہے،جس پردرخواست گزار نے جلسے کی اجازت دینے پر درخواست واپس لے لی۔
اجازت