• news

فضل الٰہی نے عائشہ گلالئی کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست جمع کرا دی

پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پی کے اسمبلی فضل الٰہی نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ فضل الٰہی کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دیئے گئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے بیرون ملک ایک گھوسٹ ہسپتال کے نام پر پارٹی کے نام سے فنڈ اکٹھا کیا جبکہ خیبر پی کے میں ترقیاتی کاموں میں بھی عائشہ گلالئی نے کرپشن کی ہے لہٰذا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ رولز کے مطابق کیس کو دیکھا جائے گا جس کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں ایم پی اے فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ درخواست کے ساتھ تمام ترثبوت محکمہ اینٹی کرپشن کو فراہم کر دیے ہیں۔
فضل الٰہی / درخواست

ای پیپر-دی نیشن