نیب کرپشن سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹنے کیلئے پرعزم ہے: قمر زمان چودھری
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب زیروٹالیرنس پالیسی اپناتے ہوئے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کےلئے پر عزم ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لئے ”عوام دوست نیب “کا اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام نیب میں دائر کی گئی اپنی شکایا ت کا سٹیٹس جان سکیں اور اس اقدام سے نیب کے کام میں بھی خاطر خواہ بہتری آئے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی گذشتہ ماہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر غور کےلئے بلائے گئے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی قومی پالیسی بہترین ثابت ہوئی جس سے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ2014 سے 2017کے دوران نیب کو موصول ہونے والی شکایات کی تعداد دوگناہوچکی ہے اور موجودہ مینجمنٹ کے تین سالہ دور میں 150سے زائد کرپشن کے ریفرنسز دائر کئے گئے ہیں جبکہ 50ارب روپے برآمدکئے گئے ہیں اورنیب عدالتوں سے سزاﺅں کا تناسب 75فیصد ہے جوکہ وائیٹ کالر کرائم کے خاتمہ کےلئے قائم ایجنسی کی بڑی کا میابی ہے۔
قمر زماں چودھری