شواہد کے بغیر کارروائی کا اختیار نہیں ہائیکورٹ نے عمران، شیخ رشید کی نااہلی کیلئے درخواست نمٹا دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان اور شیخ رشید کی تاحیات نااہلی کیلئے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور شیخ رشید کے خواتین سے متعلق سکینڈل سامنے آچکے ہیں، دونوں سیاسی شخصیات کے سکینڈل سے متعلق کئی کتب بھی شائع ہو چکی ہیں، عمران خان اور شیخ رشید بطور ایم این اے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت شواہد کے بغیر کارروائی کا کوئی اختیار نہیں رکھتی۔
عمران/ شیخ رشید درخواستیں