;;;ٹیکسٹائل سٹی منصوبہ کی لیز منسوخ کرنے کی ہدایت جاری
اسلام آباد (مسعودماجدسےدخبر نگار) پورٹ قاسم اتھارٹی کی 1250اےکڑ قےمتی اراضی پر ” ٹےکسٹائل سٹی“بنانے کی آڑ مےں مےسرز پاکستان ٹےکسٹائل سٹی نے نےشنل بنک سے تےن ارب روپے کا قرضہ حاصل کےا اور صرف زمےن ہموار کرنے پر اربوں روپے اڑادئےے۔ وزےراعظم آفس نے سود در سود چڑھنے پرپورٹ قاسم اتھارٹی کو کمپنےز آرڈی نےنس اےکٹ1984کے تحت کارروائی کرتے ہوئے منصوبے کو ختم کرنے اور لےز منسوخی کی ہداےت کردی ہے۔ملنے والی دستاوےزات کے مطابق ای سی سی کی وزارتی کمےٹی نے 4 اگست 2004ءکو پورٹ قاسم اتھارٹی کی قےمتی اراضی پر ”پاکستا ن ٹےکسٹائل سٹی“بنانے کی ہداےت کی اورمےسرز پاکستان ٹےکسٹائل سٹی کو دومراحل مےں کل 1250 اےکڑاراضی اسی مقصد کےلئے فراہم کی۔ پہلے مرحلے مےں 700اےکٹر اراضی28 اپرےل2005کو لےز پر دی گئی۔ ملنے والی دستاوےزات کے مطابق اسی مےسزر پر ےکم جنوری 2008 سے 30 جون2017 تک 240,201,427 روپے واجب الادا ہےں ۔ ان حالات مےں نےشنل بنک نے مےسرز پاکستان ٹےکسٹائل سٹی کا اکاونٹ منجمد کر دےا ہے۔