• news

چین دو کلام کے علاقہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا‘ دفاعی تجزیہ کار

اسلام آباد ( جاوید صدیق) بھارت نے چین کے علاقہ میں اپنی فوج بھیج کر چین کے عزم کا غلط اندازہ لگایا ہے چین سکم میں دو کلام کے علاقے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ایک تجزیہ کار کرنل زیاڈ زوزاو¿ نے اپنے تجزیہ میں لکھا ہے کہ چین نے اپنے علاقہ پر بھارتی فوج کے ”حملہ“ کا لفظ ابھی تک استعمال نہیں کیا ابھی تک چین نے بھارتی فوج کی اپنے علاقے میں تجاوز کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ چین نے اسی معاملے میں ابھی تک خیرسگالی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کا تجزیہ نگارڈائریکٹر برائے چین امریکہ ڈیفنس ایلشینز ہے۔ مذکورہ چینی تجزیہ نگار نے لکھا ہے کہ چین کی حکومت اور فوج کے سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں ہے بہتر ہوگا کہ بھارت غیر مشروط طورپر چین کے علاقہ سے اپنا تجاوز ختم کرے۔ یہ تجزیہ ان خبروں کے بعد شائع ہوا ہے کہ چین نے سکم کے علاقہ میں مزید فوج تعین کر دی ہے۔
چینی تجزیہ نگار

ای پیپر-دی نیشن