قومی پرچم پر سیاسی تصاویر، مختلف رنگوں میں چھپائی ‘ہائیکورٹ نے وفاقی، پنجاب حکومت سے آج جواب طلب کر لیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے قومی پرچم اور جھنڈیوں پر سیاسی شخصیات کی تصاویر شائع کرنے اور مختلف رنگوں کے قومی پرچموں کی چھپائی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کر لیا ہے۔ شکیلہ رانا نے موقف اختیار کیا کہ قومی پرچم اور جھنڈیوں پر سیاسی شخصیات کی تصاویر چھاپی جا رہی ہیں جو کہ پرچم کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔
جواب طلب