نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے اپنے بھائی پر بھی اعتبار نہیں کرتے: شیخ رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے ہیں۔ نواز شریف کی ریلی میں 4 ہزار سے 10 ہزار کے درمیان لوگ تھے نواز شریف پنجاب ہا¶س میں خطاب میں اپنے غصے کا اظہار کر سکتے تھے میرا خیال تھا کہ ایک لاکھ سے زائد لوگ ہوں گے نواز شریف کہہ رہے ہیں ان کیخلاف سازش ہوئی وزیراعظم جونیجو کو کس نے نکالا۔ بے نظیر کی دوسری مرتبہ حکومت کس نے ختم کی۔ یہ لوگ پہلے کہتے تھے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا اب انکار کرتے ہیں فیصلے دینے والے 5 ججوں میں سے 3 مستقبل کے چیف جسٹس ہوں گے۔ نواز شریف اپنے بھائی پر بھی اعتماد نہیں کرتے۔ نواز شریف کی سیاست کا 4 ماہ میں دھڑکن تخت ہوگا بیس لوگوں نے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیا۔ نواز شریف چودھری نثار اور شہباز شریف کے کہنے میں نہیں ہیں۔
شیخ رشید