• news

امریکی درآمد کنندگان نے پاکستانی فرنیچر میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے: کاشف اشفاق

لاہور ( کامرس رپورٹر) امریکہ میں فرنیچر کی صنعت سے وابستہ افراد اور خریداروں نے پاکستانی فرنیچر میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ نیو یارک سے موصولہ روپورٹ کے مطابق اپنے دورہ امریکہ کے دوران تقریب میں امریکی فرنیچر پروڈیوسرز سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد پاکستان اور امریکہ کے مابین فرنیچر کی تجارت کا فروغ، کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور مثبت لائنوں پر پائیدار کام کے فروغ کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن