;;;جوشوا سے تعلقات نہیں‘ عامر اور میرے درمیان غلط فہمی دور ہو گئی: فریال
لندن (بی بی سی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سابقہ اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ ان کے عامر خان کے حریف باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہیں اور اس سلسلے میں عامر خان کو ان کی گفتگو پر مبنی جو سکرین شاٹ بھیجے گئے تھے وہ جعلی تھے۔ فریال نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ وہ جوشوا سے کبھی نہیں ملیں، لیکن سکرین شاٹ دیکھ کر عامر غصے میں آ گئے اور انہوں نے اپنا غصہ ٹوئٹر پر نکالا۔ اس غصے کے نتیجے میں گذشتہ ہفتے دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ فریال نے کہا ہے یہ سارا ہنگامہ غلط فہمی کی بنا پر پیدا ہوا تھا تاہم اب فریقین کے درمیان ساری غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔ ادھر عامر خان نے بھی ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”مجھے خوشی ہے کہ سارا معاملہ حل ہو گیا ہے اور یہ سارا جھوٹ تھا۔ میں دنیا کے کسی بھی مرد کی طرح غصے میں آ گیا تھا۔ اچھا ہے کہ پتہ چل گیا۔ فریال اور عامر خان کے درمیان ٹویٹر پر کھلم کھلا لڑائی چلی تھی جس کے بعد عامر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔ عامر نے فریال پر عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا تھا۔
فریال/ عامر