• news

9 خودکشیاں: فیصل آباد میں ماں نے کمسن بچی کو زہر پلا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، دینہ، نارووال، رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) جڑانوالہ میں ماں نے گھریلو جھگڑے پر کمسن بیٹی کو زہر پلا کر خودکشی کرلی۔ 22 سالہ زبیدہ بی بی نے گزشتہ رات گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر اپنی چار سالہ بیٹی آمنہ کو زہر پلا کر خود بھی پی لیا جس سے دونوں ماں بیٹی دم توڑ گئیں۔ دریں دیگر واقعات میں بھی گھریلو ناچاقی اور رشتے کے تنازعہ پر ماں بیٹی سمیت 7 افراد نے خودکشی کرلی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 189گ۔ب کے محبوب احمد کی اہلیہ آسیہ بی بی نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناءپر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ ساہیوال میں حبیب ٹاﺅن کے حیدر کی بیٹی زرینہ کا گھر کے کام کاج کے سلسلہ میں بہنوں سے جھگڑا ہو گیا‘ والدین نے ڈانٹا تو دلبرداشتہ ہوکر زرینہ نے زہر پی لیا۔ دینہ کے نواحی علاقہ کھوکھا کا 35 سالہ محنت کش پنکھے سے پھندا ڈال کر جھول گیا‘ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی‘ گھر والوں نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا‘ متوفی الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔ نارووال کے موضع چاندو کے 22 سالہ زوہیب کا اہل خانہ کے ساتھ رشتے کا تنازعہ تھا جس پر طیش میں آکر اس نے خود کو سینے میں گولی مار کر زندگی ختم کرلی۔ اوکاڑہ میں چک 20/ ون اے ایل کے شبیر احمد کا اپنی بیٹی نادیہ بی بی کے رشتے کے سلسلے میں اپنی بیٹی اور اسکی ماں سے تنازعہ تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر ماں بیٹی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ علاوہ ازیں چک 42 ڈی کی کنیز فاطمہ نے کچھ عرصہ پہلے دوسری شادی کی تھی تاہم دوسرے دوسرے شوہر نے بھی طلاق دی جس پر اس نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی ختم کرلی۔
خودکشیاں

ای پیپر-دی نیشن