پی ٹی آئی نے عائشہ گلا لئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوا دیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحرےک انصاف نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس مےں پارٹی رکنیت چھوڑنے اور وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی وضاحت طلب کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ سات روز میں دونوں معاملات پر اپنا مو¿قف پیش کریں بصورت دیگر آئین و قانون کی رو سے تحریک انصاف ان کے خلاف کارروائی کرنے میں حق بجانب ہوگی۔
عائشہ/ نوٹس