• news

نواز شریف ذاتی مسئلہ کے باعث ملک کو دا¶ پر لگانے جا رہے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد+ راولپنڈی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داﺅ پر لگانے جارہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ساتھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا جب کہ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے بندے لے آتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ جاتی ہے جب کہ یہ جو بھی کریں گے اپنے لئے مسئلے پیدا کرتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست میں چار ماہ انتہائی اہم ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ عمران خان اور میں حقیقی اپوزیشن لیڈرز ہیں۔ ساری قوم کو 13 اگست کے جلسے کی دعوت دیتا ہوں۔ عمران خان نے جلسے کو جشن آزادی کہا ہے۔ وہ جلسے میں شرکت کرینگے۔ نیا پاکستان عمران خان بنانے جا رہا ہے۔ نواز شریف 10 سال سے پاکستان بنا رہے ہیں۔ جو شخص اپنے بھائی پر اعتماد نہیں کرتا وہ نیا پاکستان کیسے بنائے گا۔ نواز شریف کو آخری عمر میں سڑکوں پر دھکے کھانے لکھا ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ حدیبیہ کا کیس کھل گیا تو نواز شریف کو آرام کی جگہ مل جائے گی۔

شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن