• news

;;;;کانگو : پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، 3 اہلکاروں سمیت 27 ہلاک

کنساشا(این این آئی)انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 3پولیس افسروں سمیت کم سے کم 27افراد ہلاک ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق یہ تشدد جھڑپیں رواں ہفتے کے آغاز میں شروع ہوئی تھی جس میں زیادہ تر اموات دارالحکومت کنساشا میں ہوئیں جہاں ایک علیحدگی پسند فرقے بندو دیا کونگو نے ملک کے صدر جوزف کابیلا کے خلاف مارچ کرتے ہوئے ایک جیل پر حملہ کر دیا تھا۔
جھڑپیں

ای پیپر-دی نیشن