2016 تاریخ کا گرم ترین سال تھا،امریکی حکومت کی تصدیق
واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکومت کی ایک ایجنسی کی جانب سے تیار کی جانے والی ایک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ریکارڈ شدہ تاریخ کے مطابق 2016 اب تک کا گرم ترین سال ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ گلوبل وارمنگ اور ایل نینیو نامی موسمیاتی مظہر ہے۔