خیبر پی کے ہاکی ایسوسی ایشن نے پی ایچ ایف کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) خیبر پی کے ہاکی ایسوسی ایشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکردی ہے۔ رٹ پٹیشن میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ایچ ایف کی انتظامیہ نے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے جسطرح آئین کے مختلف شکوں کے خلاف ورزی کی ہے اس سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین کی روح سخت متاثر ہوئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ قومی کھیل ہاکی کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نائب صدر محمد سعید خان اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکر ٹری ظاہر شاہ کی جانب سے دائر کردہ یہ رٹ پٹیشن معزز عدالت نے بتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو طلب کر لیا ہے۔ رٹ کی سماعت 10 اگست 2017 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عدالت میں ہوئی۔ رٹ پٹیشن میں پٹیشنرز محمد سعیدخان نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور سیکرٹری سید ظاہر شاہ نے مذید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئین کے شک نمبر 13.6.5 اور22.2.3 کے مطابق یکم جولائی 2015 سے لیکر آج تک سالانہ اکاو¿نٹ سٹیٹمنٹ اور آڈٹ رپورٹ کی منظوری کانگرس سے نہیں لی۔اس غیر آئینی اقدام پر فوری توجہ دی جائے۔ اس موقع پر عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد اصغر خان کنڈی نے بھی کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے الزامات کے حوالے سے موقف پر خاموشی اختیار کی جسپر معزز عدالت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے 28 ستمبر 2017 کو آئندہ پیشی پر رٹ پٹیشن پر مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔