• news

;;;امریکہ: زبردستی حجاب اتارنے پر مسلم خاتون کو 85 ہزار ڈالر ہرجانہ مل گیا

کیلیفورنیا (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیلفورنیا میں مرد پولیس اہلکاروں نے جس مسلمان خاتون کو زبردستی حجاب اٹھانے پر محبور کیا تھا، انہیں 85 ہزار ڈالر بطور ہرجانہ ادا کیا گیا ہے۔ 2015ءمیں گرفتاری کے بعد مرد پولیس اہلکاروں نے کرسٹی پاویل کو اپنا سکارف ہٹانے پر مجبور کیا تھا جس کے بعد انہوں نے لانگ بیچ سٹی کونسل کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس وقت کرسٹی نے پولیس حکام سے بار بار گزارش کی ان کے معاملے سے مردوں کے بجائے خاتون پولیس اہلکاروں کو نمٹنا چاہئے تاہم پولیس نے انکی ایک نہیں سنی اور انہیں پوری رات پولیس کی حراست میں بغیر سکارف کے گزارنی پڑی تھی۔ اس واقعے کے بعد محکمہ پولیس نے مذہبی طور پر سر ڈھکنے سے متعلق اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب صرف خواتین پولیس اہلکاروں ہی کو اس بات کی اجازت ہے وہ مرد پولیس حکام اور دیگر قیدیوں کی غیر موجودگی میں خواتین کے کے حجاب کو ہٹا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن