• news

وزیراعظم کی غوث علی شاہ سے ملاقات

نوازشریف کا پیغام پہنچایا، سیاست میں فعال ہونے کی درخواست، جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا، لیگی رہنما
کراچی (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیفنس میں ناراض لیگی رہنما سید غوث علی شاہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے غوث علی شاہ کو نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا اور ان سے درخواست کی وہ سیاست میں فعال ہوجائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے 4 سال تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اب بہت جلد دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے حوالے سے اعلان کروںگا۔
غوث علی شاہ/ وزیراعظم

ای پیپر-دی نیشن