خود تحقیقات کا مطالبہ کیا‘ اب نوازشریف ججز کیخلاف زہر اُگل رہے ہیں: فواد چودھری
لاہور ( سپیشل رپورٹر+ایجنسیاں) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ ہمیں لالہ موسیٰ کے قریب نوازشریف کی ریلی میں حادثے کے نتیجے میں بچے کے جاں بحق ہونے پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، حادثات ہو جاتے ہیں لیکن اس کے بعد کیپٹن صفدر اور خواجہ سعد رفیق کا بیان متاثرہ خاندان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے، بڑے افسوس کی ہے کہ اس بچے کے جنازے میں مسلم لیگ(ن) کے کسی لیڈر کو جانے کی توفیق نہیں ہوئی، تین دن سے یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے میاں اسلم اقبال، عمر سرفرازچیمہ اور ڈاکٹر شاہد صدیق خان کے ساتھ چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاﺅن میں پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے، نوازشریف یہ کہہ رہے ہیں کہ سازش ہو رہی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ سازش کون کررہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے اور اب آپ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور انکے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، پانامہ لیکس کسی پاکستانی یاسیاستدان نے نہیںبنایا بلکہ انٹرنیشنل ایشو ہے۔ پاکستان کی کسی ایجنسی نے آپکی پراپرٹی کے متعلق نہیں بتایابلکہ انٹرنیشنل ایجنسی نے بتایا، آ پ نے خود سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ جے آئی ٹی بننے پر آپ نے اعتراض نہیں کیا بلکہ مٹھائیاں بانٹیں اور چیخ چیخ کر عوام کوبتاتے رہے کہ نوازشریف کے خلاف تحقیقات میںکچھ ثابت نہیںہوا۔ تحرےک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ومرکزی ڈپٹی جنرل سےکرٹری مراد سعےد اور وزےراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائےوسٹاک وفشرےز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لےگ (ن) عدالتی فےصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری وسائل پر اپنے آقا کی رائےونڈ تک پہنچنے کے لئے استقبالےے لگائے ہےں۔نوازشریف خطاب پر ردعمل میںترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف نے اداروں کو نشانہ بنایا۔ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ نوازشریف اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر رہے تھے۔ پاکستان کی حالت اتنی بُری ہے تو سوا چار سال نوازشریف نے کیا کیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، نفرتیں پھیلا رہے ہیں۔ نواز شریف کا مقام جیل ہے۔
فواد چودھری