چیف جسٹس پاکستان سے ملتان ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں کی ملاقات پرسوں ہوگی‘ وکلا ججز تنازع کے حل میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ملتان ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ملتان کے عہدیداروں کو ملاقات کی دعوت دیدی۔ اس دعوت کو وکلاءججز تنازع کے حل کی طرف اہم پیش قدمی قرار دیا جا رہا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے ملاقات کیلئے باضابطہ خط لکھا تھا۔ ملتان ہائیکورٹ بار اور ملتان بار کے عہدیداران 15 اگست کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ان سے ملاقات کریں گے۔
چیف جسٹس ملاقات