ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی آخری رسومات ‘عزیزواقارب کی جرمنی سے آمد متوقع
کراچی(لیڈی رپورٹر) دکھی انسانیت کی مسیحا ڈاکٹر روتھ فاﺅ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے جرمنی سے ان کے عزیز پاکستان آئیں گے۔ ڈاکٹر روتھ کا 10 اگست کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا‘ ان کے قائم کردہ ادارے ”میری ایڈلیڈلپروسی سینٹر“ کے رکن نثار ملک نے نوائے وقت کوبتایا کہ ڈاکٹر روتھ کی میت انکے عزیز و اقارب کے انتظار میں ہولی فیملی اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ رکھی گئی ہے۔ مرحومہ کی ایک بہن حیات ہیں ان کے بھانجے‘ بھتیجوں اور چند قریبی دوستوں کی جرمنی سے آمد متوقع ہے۔ پاکستان سے جذام کا خاتمہ کرنے والی عظیم مسیحا ڈاکٹر روتھ کی 19 اگست کوسرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔ آخری رسومات میں وزیراعظم پاکستان اور اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ جرمن نژاد ڈاکٹر روتھ فاﺅ 1960ءمیں پاکستان آئیں اوراپنی وفات تک یہیں مقیم رہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیںپاکستانی شہریت دیدی تھی۔
ڈاکٹر رتھ فاﺅ