ٹیکس وصولیوں کومجموعی طورپر سترفیصداضافہ حکومت کی اہم کامیابی ہے اسحاق ڈار
اسلام آ باد( آ ئی این پی ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے کہاہے کہ ٹیکس دینے والوں کوسہولتوں کی فراہمی اورٹیکس نیٹ میں اضافہ فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو (ایف بی آر) کی محصولات پالیسی کا طرہ امتیاز ہونا چاہئے ،گزشتہ چارسال میں ٹیکس وصولیوں کومجموعی طورپر سترفیصداضافہ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔ ہفتہ کووزیرخزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے ایف بی آرہاو¿س میں کسٹمز چیف کولیکٹرزاورڈائریکٹرزجنرل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دینے والوں کوسہولتوں کی فراہمی اورٹیکس نیٹ میں اضافہ ایف بی آر کی محصولات پالیسی کا طرہ امتیاز ہونا چاہئے ٹیکس وصولیاں بڑھانے میں کسٹمز کا آئی آرایس کے ساتھ اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دورحکومت میں ٹیکس وصولی کا ایک ہزارنو سو چھیالیس ارب روپے سے بڑھ کرتین ہزارتین سو باسٹھ ارب روپے پرپہنچنا ایف بی آر کی اہم کامیابی ہے،جوچارسال میں ٹیکس وصولیوں کومجموعی طورپر سترفیصداضافے ظاہرکرتا ہے،انہوں نے کہا مستقبل میں اس رفتارکوبرقراررکھنے کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے،جس سے حکومت کے جامع اور پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کے اعلی حکام پرزوردیا کہ رواں مالی سال کاٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے دوگنی کوششیں کی جائیں،اس سلسلے میں وزیرخزانہ نے حکام کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی۔وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے حکومت اور عالمی بینک کے درمیان ”پالیسی قرضے“ کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ یہ اطلاع درست نہیں کہ بینک نے پالیسی قرضے کو زرمبادلہ کی شرح کےساتھ منسلک کیا ہے۔ موجودہ مالی سال کے آغاز سے اب تک پاکستان نے کسی پالیسی قرضے کے لئے عالمی بینک سے کوئی درخواست نہیں کی۔
اسحاق ڈار