• news

قصور: حفاظتی ٹیکہ لگوانے کیلئے آنیوالا بچہ زندگی کی بازی ہی ہار گیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور مےں حفاظتی ٹےکہ لگوانے آنےوالا معصوم بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گےا۔ بستی نو شاہ ولی کا اسلام اپنے چند ماہ کے بچے علی رضا کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مےں حفاظتی ٹےکہ لگوانے لے گےا۔ عملہ نے جےسے ہی بچے کو ٹےکہ لگاےا تو بچے کو بخار ہو گےا جس پر عملہ نے اسے داخل کر لےا۔ اسکا بخار تےز ہو گےا تو اسے ڈرپ لگا دی گئی مگر بچہ علی رضا جانبر نہ ہو سکا۔ علی رضا کے ورثاءنے الزام لگاےا کہ ڈاکٹر اور عملہ کی غفلت سے اسکی موت واقع ہو گئی، واقعہ کی انکوائری کروائی جائے۔
بچہ جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن