سدھار میں پسند کی شادی کرنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو بھائی نے غیر ت کے نام پر شوہر اور کمسن بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کر دیا
فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی) سدھار میں پسند کی شادی کرنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو بھائی نے غیر ت کے نام پر شوہر اور کمسن بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کر دیا ‘ ملزم فرار ہو گیا ‘ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہلک کے علاقہ چک نمبر607گ ب کے رہائشی علی احمد کی پولیس کانسٹیبل بیٹی 25سالہ نگینہ عباس نے 2سال قبل اپنے ہی گاﺅں کے رہائشی پیراں دتہ ولد غلام محمد کے ساتھ پسند کی شادی کر لی تھی اور بعدازاں تھانہ ٹھیکریوالہ میں ڈیوٹی ہونے کی وجہ سے اس نے چک نمبر67ج ب سدھار کی اضافی آباد ی داتا دی نگری محلہ گرین ٹاﺅن میں میں اپنے خاوند اور ایک سالہ بیٹے علی حسنین کے ہمراہ رہائش رکھی ہوئی تھی جہاں اس کا بھائی اطہر عباس ان سے ملنے آیا اور کھانے میں مبینہ طور پر نشہ آور چیز ملا کر گھر کے صحن میں دونوں کے پاس سو گیا اور رات کے وقت گولیاں مار کر اپنی بہن نگینہ عباس، اسکے ساتھ سوئے ایک سالہ بیٹے علی حسنین اور نگینہ کے خاوند پیراں دتہ کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کر کے فرار ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر اہل علاقہ کثیر تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور اے ایس پی صدر ارسلان شاہ زیب ‘ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ مہر غلام فرید اور اے ایس آئی جاوید اعظم نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مقتول پیراں دتہ کے بھائی اﷲ دتہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
3 قتل