• news

.چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ایڈووکیٹ ناصر اقبال نے موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کیخلاف چیئرمین تعینات کیا گیا، نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو توسیع غیرقانونی دی گئی۔سابق پیٹرن چیف نواز شریف نے 9جولائی کو بورڈ ممبرز کی نامزدگی کی۔ چھ اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت مکمل نہیں ہوئی،چیئرمین موجود ہو تو اس کی مدت ختم ہونے سے پہلے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی نہیں کی جا سکتی ۔

ای پیپر-دی نیشن