• news

لاہور: جشن آزادی، 12 بجتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے، پاکستان زندہ باد کے نعرے

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ رات 12 بجتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد جشن آزادی منانے کے لئے سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈےوں سے سجائی گاڑےوں اور موٹر سائےکلوں پر سڑکوں پر نکل آئی۔ نوجوان گاڑیوں میں اونچی آواز میں ملی نغمے و گانے لگا کر رقص اور غل غپاڑہ کرتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ ون ویلنگ اور لڑائی جھگڑے کے دوران27 افرا زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے گزشتہ رات12 بجتے ہی جشن آزادی منانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شہر یوں کی بڑی تعداد جشن آزادی منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئی۔ ہزاروں منچلے موٹرسائیکلوں پر شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور کرتب دکھاتے رہے۔ جوہر ٹاﺅن میں نوجوان اونچی آواز میں ملی نغمے وگانے لگا کرسڑکوں پرگاڑےاں کھڑی کر کے رقص اور غل غپاڑہ کرتے اور نعرے لگاتے رہے۔ مال روڈ، ڈیفنس، کینٹ، اقبال ٹاﺅن، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور دیگر پوش علاقوں میں فیملیز سے بھی منچلے نوجوان چھیڑ خانی کرتے رہے۔ اس دوران لڑائی جھگڑے کے بھی متعدد واقعات رونما ہوئے۔ شہر کی اہم شہروں پرگاڑےوں کی لمبی قطارےں اور ٹریفک جام ہو گئی۔ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولےس نے متعدد منچلوں اور ویلروں کو پکڑ کر شہر کے مختلف تھانوں کی حوالات میں بند کر دیا۔ جس سے تھانوں مےں منچلوں کو چھڑانے کے لئے آنے والے افراد اور سفارشےوں کا بھی رش رہا۔ مزید براں مینار پاکستان گراﺅنڈ (گریٹر اقبال پارک) میں گزشتہ رات جشن آزادی کی خوشی میں کی جانےوالی آتش بازی کے دوران ایک آتشی گولہ پھٹنے سے 10 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموںنے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
جشن آزادی/منچلے

ای پیپر-دی نیشن